ملائیشیا 3 سال میں تیسرے وزیراعظم کی تقرری

نئے وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب کل اپنے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے

اسماعیل صابری سابق وزیراعظم کے نائب تھے، فوٹو: فائل

ملائیشیا کے بادشاہ السلطان عبداللہ نے اسماعیل صابری یعقوب کو ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کردیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا میں محی الدین یاسین 17 ماہ اقتدار میں رہنے کے بعد کابینہ سمیت وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے جس پر پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے حل کے لیے ملک کے بادشاہ نے نیا وزیراعظم نامزد کردیا۔

ملائیشیا کے بادشاہ السلطان عبداللہ نے یونائیٹڈ ملائیشیا نیشنل آرگنائزیشن کے رہنما اسماعیل صابری کو وزیراعظم نامزد کردیا ہے۔ اسماعیل صابری کل اپنے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے تاہم اس سے قبل انھیں پارلیمنٹ میں اکثریت ثابت کرنا ہو گی۔ انھیں 114 ارکان کی حمایت حاصل ہونے کا قوی امکان ہے۔


یہ خبر پڑھیں : ملائیشیا کے وزیراعظم کابینہ سمیت مستعفی

اسماعیل صابری یعقوب گزشتہ حکومت میں سابق وزیراعظم محی الدین یاسین کے نائب کے طور پر ذمہ داری نبھا رہے تھے اور ان کی اولین ترجیح سیاسی اتحاد میں اتفاق کو برقرار رکھنا ہے ورنہ انھیں بھی اپنے پیشروؤں کی طرح حکومت چلانے میں مشکلات کا سامنا ہوسکتاہے۔

واضح رہے کہ ملائیشیا میں نجیب رزاق کو شکست کے بعد بننے والی اتحادی حکومت کے پہلے دو سال مہاتیر محمد وزیراعظم رہے اور اگلے دو برس کے لیے محی الدین یاسین کو اقتدار دیا گیا تاہم انھیں حکومتی اتحاد میں ٹوٹ پھوٹ کے باعث معیاد سے پہلے ہی مستعفی ہونا پڑا۔
Load Next Story