کراچی میں گرلز اسکول کے پلاٹ پر قبضے کو فوری ختم کرانے کا حکم

عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو فوری ایکشن لینے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو فوری ایکشن لینے کا حکم دیدیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 2 میں اسکول پلاٹ پر قبضے سے متعلق درخواست پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو فوری ایکشن لینے کا حکم دیدیا۔

جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس محمد فیصل کمال عالم پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 2 میں اسکول پلاٹ پر قبضے سے متعلق کے الیکٹرک کی گرلز ہائی اسکول کا پلاٹ خالی کرانے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔


یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا کے الیکٹرک کا غیرقانونی گرڈ اسٹیشن دو ماہ میں ختم کرنے کا حکم

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سے متصل کے الیکٹرک کا گرڈ اسٹیشن ہے، جس کے قریب تعمیرات انتہائی خطرناک ہیں، جن سے گرڈ اسٹیشن کو شدید خطرات ہیں۔ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پلاٹ پر تعمیرات کو فوری ختم کرایا جائے۔

عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو فوری ایکشن لینے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے مذکورہ پلاٹ پر گھروں کو سیل کریں یا گرائیں۔ ایس بی سی اے قانون کے دائرے میں پورے اختیارات استعمال کرے۔ 7 روز میں سخت ایکشن لے کر رپورٹ جمع کرادی جائے۔
Load Next Story