چترال کے جنگل میں لگی آگ بجھاتے ہوئے اہلکار جاں بحق

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا شہید اہلکار کو زبردست خراج عقیدت

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا شہید اہلکار کو زبردست خراج عقیدت

خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کے جنگل میں لگی آگ بجھاتے ہوئے اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شہید اہلکار کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمشید اقبال نے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران اپنی جان دے کر فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی، جو سب کے لئے قابل تقلید ہے، جمشید اقبال ہمارے ہیرو ہیں اللہ ان کی شہادت قبول فرمائے۔


وزیر اعلی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہے انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

محکمہ جنگلات کا نوجوان اہلکار جمشید اقبال آگ بجھاتے ہوئے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور انتہائی گہری کھائی میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ محکمہ جنگلات کے مطابق گرمی کے باعث گھنے جنگل میں آگ لگی ہے جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں درجنوں دیار کے قیمتی درخت جل کرخاکستر ہوگئے۔
Load Next Story