چینی قیادت نے عرب ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی خواہش ظاہر کردی

یہ چار روزہ نمائش چینی شہر یِن چھوان میں گزشتہ روز شروع ہوئی جو اتوار تک جاری رہے گی

یہ چار روزہ نمائش چینی شہر یِن چھوان میں گزشتہ روز شروع ہوئی جو اتوار تک جاری رہے گی۔ (فوٹو: چائنا میڈیا)

19 اگست کے روز چینی صدر شی جن پھنگ نے پانچویں چین عرب ممالک کی ایکسپو کےلیے مبارکباد کا خط بھیجا، جس میں کہا گیا ہے کہ چین اور عرب ممالک کے عوام کے درمیان روایتی دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔

یہ چار روزہ نمائش چینی شہر یِن چھوان میں گزشتہ روز شروع ہوئی جو اتوار تک جاری رہے گی۔

حالیہ برسوں میں چین اور عرب ممالک نے اسٹریٹجک تعاون مضبوط بناتے ہوئے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کام کیا ہے اور ''دی بیلٹ اینڈ روڈ'' منصوبے کی مشترکہ تعمیر کے تعاون میں مثبت نتائج حاصل کیے ہیں۔


چین نے عرب ممالک کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ کووڈ 19 وبا کے دوران چین اور عرب ممالک نے وبا سے لڑنے کےلیے ہاتھ ملایا ہے جبکہ مشکلات پر قابو پانے کےلیے باہمی امداد کا ایک ماڈل بھی قائم کیا ہے۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین عرب ممالک کے ساتھ تعاون وترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے اور باہمی مفادات کے حصول کےلیے کام کرنے پر تیار ہے۔

چین ''دی بیلٹ اینڈ روڈ'' کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر سے چین عرب اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک اعلیٰ سطح تک فروغ دینا چاہتا ہے اور نئے عہد میں چین عرب ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کےلیے مشترکہ کوشش کرنا چاہتا ہے۔
Load Next Story