وزیراعظم نے فواد چوہدری کو افغانستان کے حوالے سے اہم ٹاسک سونپ دیا

افغانستان کے معاملے میں پاکستان کا موقف عالمی میڈیا پر بھرپور طریقے سے سامنے لایا جائے، وزیراعظم

افغانستان کی صورتحال پر عالمی میڈیا پر پاکستان کا بھرپور موقف سامنے آنا چاہیے، وزیراعظم (فوٹو: فائل)

وزیراعظم عمران خان نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو افغانستان سے متعلق پاکستان کے موقف کو عالمی میڈیا پر اجاگر کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت افغانستان کی صورتحال پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شرکا نے اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر مشاورت کی۔


اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے حوالے سے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو اہم ٹاسک سونپ دیا اور انہیں ہدایت دی کہ افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کے موقف کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے،عالمی میڈیا پر بھی پاکستان کا بھرپور موقف آنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی ٹی پی کے خلاف افغان سرزمین استعمال کرنے پر کارروائی ہونی چاہیے، پاکستان

وزیراعظم نے اجلاس کے دوران وزرا کو افغانستان سے متعلق حکومتی کے موقف سے آگاہ کیا۔ شرکا کو افغانستان میں جاری غیرملکی باشندوں کے اخراج، چمن اور طورخم بارڈرز کی صورتحال، پی آئی اے کے آپریشنز اور پاکستانی سفارت خانے کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی گئی۔
Load Next Story