پاکستان ریلوے کے اخراجات آمدن سے بڑھ گئے

خراب کارکردگی اوربدانتظامی کے باعث27 ارب53کروڑروپے کے خسارے کاسامنا.

پاکستان ریلوے کوخراب کارکردگی اوربدانتظامی کے باعث 27 ارب 53 کروڑروپے کے خسارے کاسامناکرنا پڑ فوٹو: فائل

پاکستان ریلوے کے اخراجات آمدن سے بڑھ گئے۔

مالی سال2011-12کے دوران پاکستان ریلوے کوخراب کارکردگی اوربدانتظامی کے باعث 27 ارب 53 کروڑروپے کے خسارے کاسامناکرنا پڑا،پاکستان ریلوے کی جانب سے وزارت ریلوے کوبھجوائی جانیوالی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2011-12 کے دوران پاکستان ریلوے کومختلف ذرائع سے آمدنی 15 ارب55کروڑ16لاکھ28 ہزارروپے ہوتی ہے۔


جبکہ اسی عرصے کے دوران اخراجات 43 ارب 8کروڑ84لاکھ16 ہزارروپے ہوئے ہیں سب سے کم آمدنی نومبر 2011 میں 94 کروڑ47 لاکھ ہوتی ہے اور سب سے زیادہ اخراجات جون 2012میں5 ارب7کروڑ49 لاکھ روپے ہوئے ہیں، اگست2011میں99کروڑروپے کی آمدن کے مقابلے میں 4ارب روپے کے اخراجات کیے گئے۔

کرپشن، بدانتظامی اور خراب کارکردگی کے باعث نہ صرف پاکستان ریلوے کی متعدد ٹرینیں بندہوئیں ہیں بلکہ خسارہ بھی کئی گنابڑھاہے۔

Recommended Stories

Load Next Story