امریکی درخواست پر یواے ای 5000 افغان شہریوں کو عارضی رہائش دینے پر تیار

ان تمام افراد کو آئندہ چند دنوں میں کابل سے امریکی جہاز میں متحدہ عرب امارات پہنچایا جائے گا

ان تمام افراد کو آئندہ چند دنوں میں کابل سے امریکی جہاز میں متحدہ عرب امارات پہنچایا جائے گا۔ فوٹو : رائٹرز

متحدہ عرب امارات نے 5 ہزار افغان شہریوں کی عارضی رہائش دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی درخواست پر 5 ہزار افغان شہریوں کو عارضی طور پر ملک میں رہائش فراہم کی جائے گی تاہم کچھ عرصے بعد ان تمام افراد کو دوسرے ملک بھیج دیا جائے گا، ان تمام افراد کو آئندہ چند دنوں میں کابل ائیرپورٹ سے امریکی جہاز میں متحدہ عرب امارات پہنچایا جائے گا۔


یو اے ای وزارت خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے تقریباً 8500 غیر ملکیوں کے افغانستان سے انخلا میں مدد فراہم کی ہے، ان افراد میں سفارتکار اور ان کے اہل خانہ سمیت این جی او کے ورکرز شامل ہیں جنہیں کابل سے عرب امارات پہنچایا گیا ہے۔

نائب وزیر برائے متحدہ عرب امارات وزارت خارجہ سلطان محمد الشمسی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ امن سے مسائل حل کرنے کا خواہاں رہا ہے، اس کے علاوہ ہم اس غیر یقینی کی صورتحال میں عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر افغان عوام کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
Load Next Story