سندھ بھر میں تمام اسکول و کالجز تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان

کالجز میں بورڈز کی جانب سے جاری شیڈول کے تحت امتحانات ہوں گے، نوٹی فکیشن

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید ایک ہفتے کے لیے اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا تھا فوٹو: فائل

NEW DELHI:
سندھ بھر میں تمام نجی و سرکاری اسکول و کالجز تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی اور محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر کے نجی و سرکاری اسکول اور کالجز تاحکم ثانی بند رہیں گے۔


نوٹی فکیشن کے مطابق کالجز میں بورڈز کی جانب سے جاری شیڈول کے تحت امتحانات ہوں گے، کالجز کی بندش کے دوران کالج پرنسپل کو کالج کی صفائی ستھرائی کے لئے ضروری عملے کو طلب کرنے کی اجازت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید ایک ہفتے کے لیے اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
Load Next Story