اشرف غنی کے بھائی نے طالبان کی حمایت کردی
حشمت غنی احمد زئی نے حمایت کا اعلان طالبان رہنماؤں سے ملاقات میں کیا
طالبان کی آمد پر ملک چھوڑ کر متحدہ عرب امارات جانے والے افغان صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے طالبان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر افغان رہنما مفتی محمود زاکری نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کی ہے جس میں اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی طالبان رہنماؤں کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں اور ان سے اپنی بھرپور حمایت کا عہد کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبان کی حمایت کے عہد کے بعد ایک رہنما اشرف غنی کے بھائی کا ماتھا چومتے ہیں اور انھیں گلے بھی لگاتے ہیں۔ اس موقع پر باوردی مسلح طالبان جنگجو بھی موجود ہیں۔
چند روز قبل حشمت غنی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے بھائی اشرف غنی افغانستان سے فرار ہونے کے بعد مشرقِ وسطیٰ کے کسی ملک چلے گئے ہیں تاہم اُس وقت یہ واضح نہیں ہوسکا تھا کہ وہ ملک متحدہ عرب امارات ہے۔
اپنے بیان میں حشمت غنی نے اپنے بھائی اشرف غنی کے دور میں کرپشن کے عام ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ طالبان کی آمد سے یہ کلچر ختم ہوجائے گا۔
اشرف غنی کے بھائی نے یہ بھی بتایا تھا کہ طالبان کے کابل آنے سے اب تک کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔