پسند کی شادی پر بھائیوں نے بہن بہنوئی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا
مقتولہ کا آبائی تعلق خیبرپختواہ کے علاقے کالا ڈھاکا جب کہ لڑکے کا تعلق بونیر سے تھا، پولیس
سائٹ ایریا میں بھائیوں نے پسند کی شادی کرنے پر بہن اور بہنوئی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا، مقتولین نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، جرگے میں راضی نامہ ہوگیا تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سائٹ ایریا میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو مبینہ طور پر بھائیوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا اس حوالے سے ایس ایچ او سائٹ اے انسپکٹر ظفر علی شاہ نے بتایا کہ سائٹ کے علاقے پٹھان کالونی سلطانی مسجد کے قریب گھر میں فائرنگ کے واقعے میں میاں اور بیوی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولین کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائیں جہاں ان کی شناخت 28 سالہ موسیٰ خان ولد نصیب خان اور اس کی اہلیہ 24 سالہ روبی کے نام سے کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کیے جانے والے میاں بیوی اس سے قبل اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی کے رہائشی تھے جہاں انھوں نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کرنے کے بعد مذکورہ علاقے میں رہائش اختیار کی تھی جب کہ اس حوالے سے جرگہ بھی ہوا جس میں راضی نامہ ہوگیا تھا۔
ظفر علی شاہ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتولہ روبی کے بھائی اسد اور صدیق اس سے ملنے گھر آئے تھے اور مبینہ طور پر انھوں نے فائرنگ کر کے اپنی بہن اور بہنوئی کو قتل کیااور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے خول ملے ہیں جنہیں پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔
مقتولہ کا آبائی تعلق خیبرپختواہ کے علاقے کالا ڈھاکا جب کہ لڑکے کا تعلق بونیر سے تھا، انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں، تاہم پولیس مقتولہ روبی کے اہل خانہ سے ملزمان کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔