لڑکیوں کو اتنی عزت دیں کہ وہ خود لڑکوں کو چھیڑنے پر مجبور ہوجائیں میرا
میرا جی سے اور امید بھی کیا کی جاسکتی ہے، سوشل میڈیا صارفین
اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو اتنی عزت دیں کہ ایک دن وہ خود ہی آپ کو چھیڑنے پر مجبور ہوجائیں۔
اداکارہ میرا اپنے بیانات کی وجہ سے اکثر سرخیوں کی زینت بن جاتی ہیں۔ یا یوں کہیں کہ میرا جی کو خبروں میں رہنے کا ہنر آتا ہے۔ ملک میں مینار پاکستان واقعے پر جہاں فنکاروں کے مذمتی پیغامات سامنے آرہے ہیں، وہیں میرا جی نے اس معاملے پر ایسا بیان دیا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین بھی حیران پریشان رہ گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ میرا کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ لڑکوں کو مشورہ دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ میرا جی کہہ رہی ہیں''لڑکیوں کی عزت کیا کریں، احترام، تہذیب، اخلاق، لڑکیوں کو اتنی عزت دیں کہ ایک دن وہ خود ہی آپ کو چھیڑنے پر مجبور ہوجائیں''۔
سوشل میڈیا پر میرا جی کی یہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے اور لوگ تبصرے کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اداکارہ میرا بہت چالاک ہیں جان بوجھ کر ایسی باتیں کرتی ہیں۔ جب کہ کچھ لوگوں نے کہا میرا جی سے اور امید بھی کیا کی جاسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھین: چنگچی میں لڑکی سے غیراخلاقی حرکت کرنیوالے اوباش نوجوان کی شناخت ہوگئی
واضح رہے کہ 14 اگست کو لاہور میں مینار پاکستان پر ایک ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم کو 400 آدمیوں نے ہراساں کیا تھا۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پورے ملک میں اس افسوسناک واقعے پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔ شوبزفنکاروں کی جانب سے بھی اس واقعے کی مذمت کی گئی تھی۔ حکومت اس واقعے پر ایکشن لے چکی ہے۔
اس واقعے کے بعد لاہور ہی میں ایک اور خاتون کو ہراساں کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک اوباش نوجوان چنگ چی رکشہ میں سفر کرنے والی لڑکی کو سرعام بوسہ دے کر فرار ہوجاتا ہے۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CS2SN2qhfQb/"]