پاک افغانستان ون ڈے سیریز کے لیے افغان ٹیم کو ویزے جاری

افغانستان یہ میچز سری لنکا میں چاہتا ہے کہ جب کہ پاکستان ان میچز کو اپنی میزبانی میں کرانے کی پیشکش کرچکا

افغانستان یہ میچز سری لنکا میں چاہتا ہے کہ جب کہ پاکستان ان میچز کو اپنی میزبانی میں کرانے کی پیشکش کرچکا (فوٹو : فائل)

NEW YORK:
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز میں ایک بار پھر جان پڑنے لگی، لاجسٹک مسائل کے حل اور سیریز کو ممکن بنانے کے لیے افغانستان ٹیم کو پاکستان کے ویزے جاری کردیے گئے۔

پی سی بی ترجمان نے ویزے ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز طے ہیں، افغانستان کرکٹ بورڈ ان میچز کی میربانی سری لنکا میں کرنا چاہتا ہے، چند ہفتے پہلے افغانستان کو یہ سیریز پاکستان میں کھیلنے کی پیشکش بھی پی سی بی نے کی تھی لیکن افغانستان نے سیریز کی میزبانی کے لیے سری لنکا کا انتخاب کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ افغانستان بورڈ اگر درخواست کرے گا تو ہی پی سی بی اس سیریز کی میزبانی پر غور کرسکتا ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان یہ سیریز تین سے نو ستمبر کے درمیان ممکن ہوسکتی ہے تاہم سیریز کا باقاعدہ شیڈول ابھی تک جاری نہیں ہوسکا۔


دریں اثنا یہ بھی اطلاعات ہیں کہ افغانستان ٹیم کا براستہ پاکستان سری لنکا جانے کا ٹریول پلان ہے۔



اس حوالے سے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏پاکستان نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو ویزا جاری کر دیا ہے، ہم امید اور دعا کرتے ہیں کہ افغان کرکٹ ٹیم اپنے عوام کی چہروں پر مسکراہٹیں لائے گی۔
Load Next Story