بھارت کا دوغلا پن ایک جانب باہمی سیریز کے دلاسے دوسری طرف آئی پی ایل کے دروازے بند
آئی پی ایل کے 7ویں سیزن کے لئے 10 ملکوں کے 233 کھلاڑیوں میں ایک بھی پاکستانی نہیں۔
KHUSHAB:
بھارتی کرکٹ بورڈ اپنے مفاد کے لئے کسی بھی قسم کے دوغلے پن سے باز نہیں آتا ایک جانب وہ پاکستان کو باہمی سیریز کے دلاسے دے رہا ہے تو دوسری جانب اس نے آئی پی ایل کے ساتویں سیزن میں بھی کسی پاکستانی کھلاڑی کو شامل ہی نہیں کیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے انڈین پریمیئر لیگ کے ساتویں سیزن کے لئے 10 ملکوں کے 233 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے لیکن ان میں ایک بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں، آئی پی ایل کی فرنچائز ان کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے کے لئے باقاعدہ بولیاں لگائیں گی جو کھلاڑی کی اہلیت اور شہرت کے لحاظ سے 30 لاکھ سے 2 کروڑ روپے تک شروع ہوں گی۔
واضح رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں ہی حصہ لیا تھا تاہم 2008 میں ممبئی حملوں کے بعد اس ایونٹ میں قومی کھلاڑیوں کی شمولیت کے دروازے بند ہوگئے ہیں۔