کراچی سمیت سندھ بھر میں پرائیویٹ اسکولز 30 اگست سے کھلیں گے
پرائیویٹ اسکولز کوعملے اور اساتذہ کی ویکسی نیشن رپورٹ جمع کرانا ہوگی
سندھ بھر میں پرائیویٹ اسکولز 30 اگست کو کھل جائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ سے پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مشترکہ فیصلہ ہوا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں اسکولز 30 اگست آئندہ پیر سے کھلیں گے۔
ذرائع کے مطابق اساتذہ کو اسکولز جانے اور تیاری کرنے کی اجازت ہوگی، جب کہ پرائیویٹ اسکولز کوعملے اور اساتذہ کی ویکسی نیشن رپورٹ جمع کرانا ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوگا، اجلاس کے بعد اسکول کھولنے کا نوٹیکیشن جاری ہوگا، جب کہ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کچھ دیر بعد فیصلوں کا باضابطہ اعلان کریں گے۔