چین دنیا کی سب سے بڑی تجارتی منڈی بن چکا ہے چینی وزیرِ تجارت
دنیا بھر میں کھپت کے حوالے سے چین کا دوسرا نمبر ہے جبکہ تجارت میں چین ساری دنیا میں پہلے نمبر پر ہے
چین کی وزیر تجارت وانگ شو وین نے آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین کھپت کے حوالے سے دنیا کی دوسری اور سب سے بڑی تجارتی منڈی بن چکا ہے۔ سرمایہ کاری کے استعمال اور دوسرے ممالک میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے بھی چین سرفہرست ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چین ایک مضبوط اندرونی مارکیٹ کی تشکیل دے رہا ہے۔ کھپت کئی سال سے اقتصادی ترقی کی سب سے اہم قوت رہی ہے۔
کھلے پن، خصوصاً اعلی معیار کے کھلے پن کو فروغ دیا جا رہا ہے اور اسے وسعت دی جا رہی ہے۔ مارکیٹ تک رسائی کو مزید آسان بنایا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ تجارت کے ذریعے غربت کے خاتمے میں مدد کی جا رہی ہے، بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کےلیے باہمی مفادات کے تعاون اور مشترکہ ترقی کو فروغ دیا جار ہا ہے۔
''دی بیلٹ اینڈ روڈ'' پروجیکٹ کی مشترکہ تعمیر کو آگے بڑھایا جا رہا ہے اور اس سے وابستہ ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے نیز اقتصادی و ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چین خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کو اپنی صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کرتا آرہا ہے۔ عالمی اقتصادی انتظام میں مثبت حصہ لیتے ہوئے چینی دانش فراہم کی جا رہی ہے اور پوری دنیا کےلیے اعلی معیار کےآزاد تجارتی نیٹ ورک کی تعمیر کےلیے اپنا کردار ادا کیا جا رہا ہے۔