کرن جوہر اب زیورات کا کاروبار کریں گے

کرن جوہر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی تھی جس میں وہ گلے کے ہارکی تعریف کرتے دکھائی دیے

کرن جوہر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی تھی جس میں وہ گلے کے ہارکی تعریف کرتے دکھائی دیے

کرن جوہر ہدایت کاری اور شوز کی میزبانی کے بعد زیورات کا کاروبار بھی کریں گے۔

نامور بھارتی ہدایت کار و پروڈیوسر کرن جوہر بالی ووڈ کے وہ جوہری ہیں جنہوں نے بے تحاشہ انمول ہیرے بالی ووڈ کو دیے، کامیاب ہدایت کار و پریوڈیوسر ہونے کے ساتھ ساتھ کرن جوہر نے متعدد شوز کی میزبانی بھی کی جس میں وہ کامیاب بھی رہے تاہم اب کرن جوہر جیولری کی برانڈ بھی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔







View this post on Instagram


A post shared by Karan Johar (@karanjohar)




کرن جوہر نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں وہ گلے کے ہارکی تعریف کرتے دکھائی دیے جب کہ آج بھی انھوں نے ایک ایسی ہی تصویر انسٹا پر ڈالی جس کے بعد بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرن بہت جلد اپنی جیولری کی برانڈ متعارف کرارہے ہیں اور یہ ساری تیاریاں اسی کے لیے ہیں۔









View this post on Instagram




A post shared by Karan Johar (@karanjohar)




فلم انڈسٹری سے جڑے ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرن جوہر نے اب زیورات بھی بیچنے کی تیاری کرلی ہے اور ان کی جیولری برانڈ کا نام 'تیانی' ہے جو بہت جلد مارکیٹ میں نظر آئے گی۔
Load Next Story