ڈالر کی قدر 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 165 روپے کی سطح پر آگئی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 165 روپے کی سطح پر آگئی . فوٹو : فائل

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 10ماہ کی بلند سطح پر پہنچ گئی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 165 روپے کی سطح پر آگئی۔


زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی درآمدی شعبوں کی بڑھتی ہوئی طلب اور نئے لیٹر آف کریڈٹس کھلنے کے باعث انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 10ماہ کی بلند سطح پر پہنچ گئی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 165 روپے کی سطح پر آگئی۔

مارکیٹ اطلاعات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 24 پیسے کے اضافے سے 164.42 روپے پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسے بڑھ کر 165 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
Load Next Story