جنید صفدر کے نکاح کی تقریب ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنان آمنے سامنے
کارکنان گتھم گتھا ہوگئے اور پوسٹرز پھاڑ دیئے
WASHINGTON DC:
مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریب کے دوران ہوٹل کے باہر مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
برطانیہ میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور سابق چیئرمین احتساب کمیشن سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ سیف کے نکاح کی تقریب معروف ہوٹل میں رکھی گئی تھی۔ مختصر تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔
مریم نواز پاکستان میں ہیں اور ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے اپنے بیٹے کے نکاح کی تقریب میں شریک نہیں ہوسکیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے نواسے جنید صفدر کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
جس ہوٹل میں نکاح کی تقریب رکھی گئی تھی اس کے باہر ایک غیر معروف تنظیم وائس آف پاکستان نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں تحریک انصاف کے کارکنان بھی شامل تھے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان بھی جمع ہوگئے۔
سیاسی کارکنان آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ایک موقع پر کارکنان گتھم گتھا ہوگئے اور ایک دوسرے کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی۔