مشرف غداری کیس پراسیکیوٹر کی اے ایف آئی سی کے سربراہ کو طلب کرنے کی درخواست

پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ پر چند اعتراضات ہیں لہذا اے ایف آئی سی کے سربراہ پر جرح کرنا چاہتاہوں، پراسیکیوٹر اکرم شیخ

پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ پر چند اعتراضات ہیں لہذا اے ایف آئی سی کے سربراہ پر جرح کرنا چاہتاہوں، پراسیکیوٹر اکرم شیخ فوٹو: فائل

سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس میں پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو جرح کے لیے خصوصی عدالت میں طلب کرنے کی درخواست دائر کردی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پراسیکیوٹر اکرم شیخ کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ پر چند اعتراضات ہیں لہذا وہ اے ایف آئی سی کے سربراہ پر جرح کرنا چاہتے ہیں۔ اس لیے انہیں عدالت میں طلب کیا جائے، سابق صدر کے خلاف غداری کیس کی سماعت کل سے جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ دوبارہ شروع کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے پرویز مشرف کی صحت سے متعلق اے ایف آئی سی کی رپورٹ کے خلاف اعتراضات کا مسودہ عدالت میں جمع کرایا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اے ایف آئی سی کی پہلی اور دوسری رپورٹ میں کوئی فرق نہیں ہے، اگر پرویز مشرف کو مہلک بیماری لاحق تھی تو پہلی رپورٹ میں اس کا ذکر کیوں نہیں کیا گیا، اے ایف آئی سی کی میڈیکل رپورٹ مبہم اور بے نتیجہ ہے۔
Load Next Story