مسلسل محنت اور عزم کی بدولت سعودی خاتون خاکروب نے ایک لاکھ ریال کا انعام جیت لیا
سعیدہ العمری نے خاکروب اور خاتون سیکیورٹی گارڈ کی حیثیت سے ملازمت کرکے اپنی تعلیم جاری رکھی۔
سعودی عرب کی غریب خاتون خاکروب نے اپنی مسلسل محنت اور عزم کی بدولت ایک لاکھ مالیت کی انعامی رقم جیت لی۔
عرب ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت محنت نے ملک کے غریب لیکن محنت پسند نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے "اصرار ایوارڈ" کے نام سے ایک انعامی اسکیم شروع کر رکھی ہے، جس کے تحت مشکلات کے باوجود بلند عزائم سے مسائل کا مردانہ وار مقابلہ کرنے والوں کو ایک لاکھ ریال مالیت کا انعام دیا جاتا ہے۔ سعودی عرب کے شہر دمام کی ایک یتیم خاتون سعیدہ العمری بھی ان ہی لوگوں میں شامل ہے جسے ایک لاکھ ریال کا انعام کا مستحق قرار دیا گیا۔
سعیدہ العمری اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ کر ایک ادارے میں خاکروبہ بھرتی ہوگئی، جس کے بعد اس نے کچھ عرصہ خاتون سیکیورٹی اہلکار کے طور پر بھی کام کیا۔ جہاں اسے ایک ہزار ریال تک ماہانہ تنخواہ ملتی تھی، اس دوران اس نے اپنی پڑھائی کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا اور گریجویشن مکمل کر کے ایک اسکول میں درس و تدریس شروع کر دی۔ سعیدہ نے اپنی مشکلات میں گھری زندگی کی بہتری کی امید کے ساتھ "اصرار ایوارڈ" کے لئے تگ ودع شروع کی اور بالآخر وزارت محنت نے سعیدہ العمری کے بلند حوصلے کا احساس کرتے ہوئے اسے ایک لاکھ ریال انعام کا مستحق قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ سعودی وزارت محنت نے مقامی افراد کی مالی اعانت کے لئے ''اصرار اسکیم'' کے نام سے گزشتہ برس منصوبہ شروع کیا تھا جس کے تحت اب تک سعیدہ جیسے کئی افراد کو ایک لاکھ ریال مالیت کی انعامی رقم کا حقدار قرار دیا جاچکا ہے۔