پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان
کنڑیکٹ کے مطابق کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ ماہانہ تنخواہ 17500 روپے ہے
ISLAMABAD:
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے سترہ کھلاڑیوں کو 6 ماہ کا سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کردیا۔
کھلاڑیوں سے کئے گئے سینٹرل کنٹرکٹ کے تحت جولائی سے دسمبر تک اے کیٹگری میں شامل دو کھلاڑیوں بدرمنیر اور نثار علی کو ماہانہ 17 ہزار 500 روپے دئیے جائیں گے۔ بی کیٹگری میں چار کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔ ان میں ظفر اقبال، انیس جاوید، معین اسلم اور مطیع اللہ کو ماہانہ اعزازیہ چودہ ہزار پانچ سو روپے ملیں گے۔
سی کیٹگری میں گیارہ کھلاڑیوں کو بارہ ہزار پانچ سو روپے کا چیک جاری ہوا کرے گا۔ان کھلاڑیوں میان ریاست خان، ساجد نواز، محمد شاہ شاہ زیب۔محمد آصف، ہارون خان، محسن خان، محمد اکرم، شاہ زیب، فیصل محمود اور ثنااللہ، محمد ایاز کا نام فہرست کا حصہ ہے۔