گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان دبئی روانہ جہاں سے وہ لندن جائیں گے
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان 3 روزہ نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ 3 روزہ نجی دورے پر آج صبح دبئی روانہ ہوگئے جہاں وہ ذاتی مصروفیات کے باعث چند روزقیام کریں گے، ذرائع کے مطابق گورنر سندھ دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے جس کے بعد وہ لندن بھی جاسکتے ہیں جہاں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے خصوصی ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم کو کراچی آپریشن پر شدید تحفظات ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے سابق صدر آصف زرداری کا خصوصی پیغام ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کو پہنچایا تھا اور گزشتہ روز اویس مظفر نے بھی گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان سے ملاقات کی تھی۔