پاکستان کا گائیڈڈ میزائل فتح ون کا کامیاب تجربہ

پاک فوج کی دشمن کے علاقے میں مار کرنے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگیا

پاک فوج کی دشمن کے علاقے میں مار کرنے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگیا فوٹو: اسکرین گریب

KARACHI / ISLAMABAD / QUETTA / PESHAWAR / LAHORE / GILGIT / MUZAFFARABAD:
پاکستان نے ملک میں تیارکردہ گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ یہ راکٹ سسٹم روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔




آئی ایس پی آر کے مطابق یہ راکٹ سسٹم پاک فوج کی دشمن کے علاقے میں اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت کو مزید بڑھائے گا۔

صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تجربے میں حصہ لینے والے اہلکاروں اور سائنس دانوں کو میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
Load Next Story