کوئٹہ چمن روٹ پر مسافروں سے زائد کرایہ وصولی کے خلاف کارروائی

کوئٹہ چمن شاہراہ پرٹیکسی کاکرایہ 600 جب کہ ویگن کا کرایہ 250 روپے فی مسافرمقرر کیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر چمن

کوئٹہ چمن شاہراہ پرٹیکسی کاکرایہ 600 جب کہ ویگن کا کرایہ 250 روپے فی مسافرمقرر کیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر چمن۔(فوٹو:فائل)

اسسٹنٹ کمشنر چمن نے کوئٹہ چمن روٹ پر سفر کرنے والوں سے زائد کرایہ وصول کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے قومی شاہراہ پر ٹیکس اور ویگنوں کی چیکنگ شروع کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر عارف خان کاکڑ نے کوئٹہ تا چمن روٹ پر چلنے والی ٹیکسی سروس کے مالکان کی جانب سے مسافروں سے زیادہ کرایہ لینے کا نوٹس لے لیا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر ٹیکسی اور ویگنوں میں چیکنگ شروع کردی ہے۔


دوران چیکنگ مسافروں سے زائد کرایہ لینے والی گاڑیوں کو پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ اس بارے میں اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے حکم پرٹیکسی کاکرایہ 600 روپے جب کہ ویگن کا کرایہ 250 روپے فی مسافرمقرر کیا گیا ہے۔

مقرر کردہ کرائے سے زائد لینے پر گاڑی اور ڈرائیور دونوں کو تھانے میں بند کرنے کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی کیا جائے گا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عارف خان کاکڑنے گڑنگ چیک پوسٹ انچارج دفعدار برات خان ٹاپ سر چیک پوسٹ انچارج نائب رسالدار عبدالباری اور ژڑہ بند لیویز چیک پوسٹ انچارج کو روزانہ کی بنیاد پر ٹیکسی اور ویگنوں کی چیکنگ کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
Load Next Story