بھارت میں غمزدہ شوہر بیوی کی جلتی چتا میں کود گیا جل کر ہلاک
65 سالہ شخص نے بیوی کی موت کے غم اور جدائی میں یہ قدم اٹھایا، پولیس
بھارت میں غمزدہ شوہر اپنی بیوی کی جلتی ہوئی چتا میں کود گیا جس کے نتیجے میں جل کر ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اوڈیشا کے شہر بھوانی پٹنہ کے گاؤں سیلجوڑی میں 60 سالہ خاتون رائے باری کی موت واقع ہوئی اور اس کی آخری رسومات کے موقع پر 65 سالہ شوہر نلامانی صابر سے اپنی بیوی کی جدائی برداشت نہ ہوئی تو غمزدہ شوہر بیوی کی جلتی ہوئی چتا (آگ) میں ہی گود گیا۔
بھارتی پولیس کے مطابق 60 سالہ خاتون کی آخری رسومات کے موقع پر ان کے 4 بیٹے اور دیگر رشتہ دار رسم کے طور پر قریب پانی میں غوطہ لگانے گئے تھے تاہم خاتون کے شوہر اپنی بیوی کی جتا کے قریب ہی کھڑے تھے تاہم کسی کو سامنے نہ پاکر وہ اچانک (آگ) میں گود گئے اور جل کر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
پولیس نے نلامانی صابر کے بیٹوں اور رشتے داروں کے بیانات کے مطابق غیرفطری موت کا کیس درج کرلیا ہے۔ مقامی پولیس اسٹیشن کے آفیسر کے مطابق بظاہر 65 سالہ شخص نے بیوی کی موت کے غم اور جدائی میں یہ قدم اٹھایا تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی حتمی نتیجہ اخذ کی جاسکے گا۔