افغانستان میں طالبان اور شمالی اتحاد کے مذاکرات کامیاب
دونوں فریقوں کا ایک دوسرے پر حملے سے گریز اور امن کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
افغانستان میں طالبان اور شمالی اتحاد کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔
افغان میڈیا نے سابق رکن پارلیمنٹ عبدالحفیظ منصور کے حوالے سے کہا ہے کہ صوبہ پروان کے علاقے چاریکر میں قومی مزاحمتی محاذ (شمالی اتحاد) کے وفد نے طالبان وفد سے مذاکرات کئے۔
عبدالحفیظ منصور نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران ماحول بہت اچھا تھا اور دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر حملے سے گریز اور امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔