نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کرس کینز پر فالج کا حملہ

کینز پر فالج کا حملہ اس وقت ہوا جب آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ان کے دل کا آپریشن جاری تھا

کرس کینز کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم ان کی صحت کی بحالی میں طویل وقت لگے گا، خاندانی ذرائع۔ فوٹو:فائل

LONDON:
نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کرس کینز پر فالج کا حملہ ہوا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر کرس کینز پر فالج کا حملہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرس کینز پر فالج کا حملہ اس وقت ہوا جب آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ان کے دل کا آپریشن جاری تھا۔


کرس کینز کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرس کینز کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم ان کی صحت کی بحالی میں طویل وقت لگے گا۔

واضح رہے کہ کرس کینز 1989 سے 2006 میں بہترین کیوی آل راؤنڈر تھے، انہوں نے نیوزی لینڈ کے لئے 62 ٹیسٹ، 215 ایک روزہ اور 2 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے۔کرس کینز 62 ٹیسٹ میچز میں 5 سینچریوں اور 22 ففٹیز کی مدد سے 57 اعشاریہ 9 کی اوسط سے 3320 رنز بنا چکے ہیں، اس فارمیٹ میں انہوں نے 218 وکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں۔ جب کہ ایک روزہ انٹرنیشنل میں 84 اعشاریہ 26 کی اوسط کے ساتھ 4950 رنز بنائے، جس میں 4 سینچریاں اور 26 نصف سینچریاں بھی شامل ہیں، اور ایک روزہ میچز میں ان کی وکٹوں کی تعداد 201 ہے۔
Load Next Story