ٹی وی ڈرامے کی کہانی نے نئی نسل کومتاثرکیاہے ثمینہ پیرزادہ

پاکستانی فلم کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، نئے فنکاروں نے بہت معیاری کام کیا

ہماری عوام نے کروٹ بدلی ہے اوروہ پاکستانی ڈرامے کی طرف راغب ہوچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

اداکارہ ثمینہ پیرذادہ نے کہاہے کہ ٹیلی وژن ڈرامے کی کہانی نے نئی نسل کومتاثرکیاہے اب ہماری عوام نے کروٹ بدلی ہے اوروہ پاکستانی ڈرامے کی طرف راغب ہوچکے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند سال قبل ایک وقت ایسابھی آیاتھاکہ ہمارے فنکارہندوستان کی جانب رخ کررہے تھے سویہ ایک اچھی تبدیلی آئی ہے کہ اپنے گھرمیں رہتے ہوئے ہم نے ایساکام کرنے کی کوشش کی ہے کہ جوہماری عوام نے پسندکیاہے اورفنکاروں نے ایک مرتبہ پھراپنی انڈسٹری کے لیے محنت کی ہے۔




ایک سوال کے جواب میں ثمینہ پیرذادہ کاکہنا تھاکہ پاکستان کی فلم کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ہمارے نئے فنکاروں نے بہت معیاری کام کیاہے اوریہ بات ثابت کی ہے کہ ہم کسی سے کم نہیں ہیں اوراپنے کام سے ہم خودکومنواناجانتے ہیں۔
Load Next Story