تعلیمی اور پبلک ڈیلنگ اداروں میں داخل ہونے کیلیے ویکسی نیشن لازمی قرار
سندھ کے تعلیمی اور پبلک ڈیلنگ کے اداروں میں داخلے کیلیے ویکسی نیشن کی ڈیڈ لائن
سندھ کے تعلیمی اور پبلک ڈیلنگ کے اداروں میں داخلے کیلیے ویکسی نیشن کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔
کورونا ایس او پیز اور ویکسی نیشن سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ کا نیا حکم نامہ جاری ہوا ہے، این سی او سی کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے تعلیمی اداروں، ریسٹورنٹس، ہوائی جہاز اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کے لئے ویکسی نیشن لازمی قرار دیدی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے حکم نامے کے مطابق ہوٹل، شاپنگ ہال اور شادی ہالز میں داخلے کے لئے ویکسیشن لازمی قرار دی گئی ہے، محکمہ داخلہ سندھ نے ان مقامات پر داخلے کے لئے ویکسین کی تیس ستمبر کی ڈیڈ لائن دیدی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پبلک ڈیلنگ کے تمام ادارے، ٹرین اور بزریعہ سڑک سفر کے لئے ویکسیشن 15 اکتوبر تک کروا لی جائے، تعلیمی اداروں کے 17 برس کی عمر سے زائد کے طلباء و طالبات کے لئے 15 اکتوبر کی تاریخ دی گئی ہے کہ اس تاریخ سے قبل تمام طلباء و طالبات ویکسین لازمی کروا لیں بصورت دیگر جامعات میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔