برطانیہ میں چور ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی گاڑی اور دیگر سامان لے اڑے
پولیس نے گاڑی تو الیکٹرانک ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے ڈھونڈ لی لیکن نقد رقم اور دیگر سامان نہ مل سکا
ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز عام طور پر فلموں میں ہر قسم کا خطرہ مول لے کر اپنے ملک کے لیے خدمات انجام دینے والے فوجی یا خفیہ ایجنٹ کا کردار ادا کرتے ہیں لیکن حقیقی زندگی میں ان کی گاڑی چوری ہوگئی اور کچھ نہ کرسکے۔
برطانوی اخبارکی رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز برطانیہ میں اپنی شہرہ آفاق فلم سیریز مشن امپوسیبل کی ساتویں فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور مشہور زمانہ ہوٹل برمنگھم گرینڈ ہوٹل میں شوٹنگ میں مصروف تھے اور ان کی گاڑی وہیں پارکنگ میں موجود تھی۔
چور انتہائی مہارت کے ساتھ گاڑی اور اس میں موجود نقدی اور دیگر سامان چرا کر لے گئے اور وہاں کسی کو کانوں کان خبر ہی نہ ہوئی، برطانوی پولیس نے گاڑی تو اس کے الیکٹرانک ٹریکنگ سسٹم سے ڈھونڈ نکالی لیکن گاڑی میں موجود ٹام کروز کا سامان واپس نہیں مل سکا جس میں اداکار کے ذاتی سامان کے علاوہ ہزاروں پاؤنڈ بھی موجود تھے۔
اخبار کا دعویٰ ہے کہ پولیس گاڑی اور سامان چرانے والے افراد کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں لگاسکی.