نور بخاری کون سے ڈرامے کی پیشکش ٹھکرا کرآج تک پچھتا رہی ہیں

ڈراما سیریل ’’الف اللہ اور انسان‘‘ پاکستان کے نجی چینل پر 2017 سے 2018 کے درمیان نشر کیا گیا تھا

ڈراما سیریل ’’الف اللہ اور انسان‘‘ پاکستان کے نجی چینل پر 2017 سے 2018 کے درمیان نشر کیا گیا تھا فوٹواسکرین گریب

سابق اداکارہ نور بخاری نے نجی چینل کے کامیاب ڈرامے کی پیشکش کو ٹھکرا کر پچھتاوے کا اظہار کیا ہے۔

دین کے لیے شوبز کو خیرباد کہنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ نور بخاری نے حال ہی میں ایک آن لائن انٹرویو کے دوران اپنے ایک ٹیلی ویژن پروجیکٹ کے بارے میں بات کی جس میں کام نہ کرنے پر وہ آج تک پچھتا رہی ہیں۔


نور بخاری نے کہا انہیں ڈراما سیریل ''الف، اللہ اور انسان'' میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔ اس ڈرامے میں انہیں طوائف کا کردار ادا کرنا تھا لیکن انہوں نے ڈرامے میں کام کرنے سے منع کردیا۔ بعد ازاں یہ کردار ادا کارہ ثنا فخرنے ادا کیا۔

نور بخاری نے کہا بعد میں جب میں نے یہ ڈراما ٹی وی پر دیکھا تو مجھے بہت اچھا لگا اور یہ ایک اچھا پروجیکٹ تھا لہذا مجھے اس ڈرامے کی آفر ٹھکرا کر بہت پچھتاوا ہوا اور یہ پچھتاوا آج بھی ہے۔

واضح رہے کہ ڈراما سیریل ''الف اللہ اور انسان'' پاکستان کے نجی چینل پر 2017 سے 2018 کے درمیان نشر کیا گیا تھا۔ ڈرامے میں اداکارہ اشنا شاہ، میکال ذوالفقار، کبریٰ خان، شہزاد شیخ، عمران اشرف اور ثنا فخر نے ادا کاری کی تھی۔
Load Next Story