ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں کا ماہانہ ہدف 3 روز قبل ہی حاصل کرلیا
اگست 2021 کی ٹیکس وصولیاں 400 ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان
BARCELONA:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں ماہ کے لئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 3 روز قبل ہی حاصل کرلیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے رواں ماہ(اگست)کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف تین روز قبل ہی حاصل کرلیا ہے اٹھائیس اگست تک ماہانہ ٹیکس وصولیاں 369 ارب روپے ہوگئی ہیں جو 349 ارب روپے کے مقررہ ہدف سے بیس ارب روپے زیادہ ہیں اس حوالے سے
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے رواں ماہ کے لئے مقررکردہ 3 کھرب 49 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف مہینہ ختم ہونے سے تین روز قبل ہی نہ صرف حاصل کرلیا ہے بلکہ ہدف سے بھی زیادہ وصولیاں کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کی ٹیکس وصولیاں 8 کھرب روپے سے تجاوز کرگئی ہیں اور اگلے 3 روز میں مزید 35 سے 40 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں متوقع ہے۔ جس کے بعد پہلے دو ماہ کی ٹیکس وصولیاں 840 ارب روپے کے لگ بھگ ہونے کی توقع ہے جب کہ اگست 2021 کی ٹیکس وصولیاں چار سو ارب روپے سے تجاوز کرنے کے امکانات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی سدرگرمیوں میں تیزی کے باعث ریونیو میں اضافہ ہورہا ہے جو کہ خوش آئندہ ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ آنے والے مہنیوں میں ریونیو گروتھ میں مزید تیزی آئے گی۔