طالبان پر اعتبار کرکے افغانستان سے مکمل انخلا خطرناک ہوگا وائٹ ہاؤس

امریکا اور ہمارے حلیف ممالک طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے میں عجلت نہیں دکھائیں گے، جین ساکی

جین ساکی وائٹ ہاؤس میں ہفتہ وار پریس بریفنگ دے رہی تھیں، فوٹو: فائل

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو فوری طور پر تسلیم کرنے کے کسی بھی امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طالبان پراعتبار نہیں کرتے اس لیے افغانستان سے مکمل انخلا خطرناک ہو گا۔

العربیہ نیوز کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد افغانستان میں سفارتی موجودگی ختم کرنے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا ہے۔

پریس سیکرٹری جین ساکی نے امریکا کے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو فوری طور پر تسلیم کرنے کے کسی بھی امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا یا ہمارے کسی بھی حلیف کو انھیں تسلیم کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔


ایک سوال کے جواب میں جین ساکی نے کہا کہ افغانستان دنیا کی واحد جگہ نہیں ہے جہاں ہم اپنے مخالفین کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

پریس سیکرٹری نے امریکا کے مکمل انخلا سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ طالبان پر اعتبار نہیں کر سکتے اس لیے افغانستان سے مکمل انخلا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

پریس سیکرٹری جین ساکی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ افغانستان میں دہشت گردی کا خطرہ تاحال موجود ہے اور ہمارے فوجی ابھی تک وہاں موجود ہیں۔

 
Load Next Story