سعود آباد میں دکاندار کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی
2 ڈاکوؤں نے سینٹری کی دکان میںگھس کرلوٹ مارکی کوشش کی،دکاندارنے پستول سے فائرنگ کردی،ایک ڈاکوماراگیا۔
سعودآباد میں سینٹری دکان کے مالک نے فائرنگ کرکے ایک ڈاکوکوہلاک دوسرے کوزخمی کردیا۔
ایس ایچ او سعود آباد صفدر بروہی کے مطابق ہفتے کی دوپہر 2بجے ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکوؤں نے سینٹری کی دکان پردھاوابول کر لوٹ مارکرنے کی کوشش کی اس دوران دکان کے مالک نے موقع پاکر اپنے لائسنس یافتہ پستول سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ڈکیت موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا ڈکیت فرار ہونے لگا تو دیگردکاندار اور راہگیر جمع ہوگئے جنھوں نے فرار ہونے والے ڈاکوکو پکڑنے کی کوشش کی تو ڈکیت نے اندھادھندکردی، دکاندار نے دوبارہ فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دوسرا ڈکیت بھی زخمی ہوگیا راہگیروں اور دکانداروں نے زخمی ڈکیت کو لاٹھی ڈنڈوں سے مارمارکر لہولہان کردیا۔
ایس ایچ او سعود آباد نے مزید بتایا اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمی ڈکیت کو مشتعل افراد کے چنگل سے نکال کر جناح اسپتال پہنچایا،زخمی ڈکیت کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، ابتدائی طور پر زخمی ڈکیت کی شناخت ذیشان اور مرنے والے ڈاکوکی شناخت تنویر کے نام سے کرلی گئی ہے، ہجوم کی وجہ سے ہلاک وزخمی ڈکیت سے اسلحہ برآمد نہیں ہوسکا ، دونوںڈکیت ملیر کے رہائشی ہیں اوران کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہاہے ۔