پی ڈی ایم کے جلسے کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بنیں گے شاہ محمود قریشی
عمران خان کی قیادت میں ملکی ترقی کا سفر جاری ہے جو اپوزیشن کے شور شرابے سے رک نہیں سکتا، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے بے موسمی جلوسوں سے حکومت کو کوئی تشویش نہیں تاہم یہ جلسے کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بنیں گے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن کی بے وقت کی راگنی الاپنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، گزشتہ تین سالوں سے پی ڈی ایم کی تمام تحریکیں ناکام ہوئی ہیں، پی ڈی ایم عملاً ختم ہو چکی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم اب اپنی کوئی نئی چال چلنا چاہتی ہے تو اپنا شوق پورا کرے، عمران خان کی قیادت میں ملکی ترقی کا سفر جاری ہے جو اپوزیشن کے شور شرابے سے رک نہیں سکتا، عمران خان کے پاس ملکی ترقی کا بھرپور ایجنڈا ہے جس پر صحیح معنوں میں عمل ہوا تو آئندہ اقتدار بھی پی ٹی آئی کا ہوگا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کرپشن کے خاتمے اور لٹیروں کے احتساب کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، اندرونی و بیرونی کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں، وزیراعظم آج لٹیروں کو معافی دے دیں تو اپوزیشن موجود حکومت اچھی لگے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم واضح کہہ چکے ہیں جس نے ملک لوٹا اس کو جواب دینا ہوگا، نیب آزادانہ اور غیر جانبدرانہ کام کر رہا ہے، حکومت کا اس پر کسی قسم کا کوئی دباﺅ نہیں۔
افغانستان میں قیام امن بہت ضروری ہے، ہم افغانستان میں ایسا سیاسی تصفیہ چاہتے ہیں جس میں تمام شراکت دار یکجا ہوں اور خطے میں پائیدار اور مستقل امن قائم ہو، پاکستان کابل میں جاری انخلا کے عمل میں مختلف ممالک کے سفارتی عملے، عالمی نمائندوں اور غیر ملکیوں کے انخلا میں مدد فراہم کر رہا ہے۔