ابرارالحق کی وائرل ویڈیو’بے بی شارک‘ پراداکاروں کے ملے جلے تبصرے
ماں کی گود سے کلمہ سنتے سنتے ’نچ پنجابن‘ یا ’بلوکے گھر‘ تک کا سفر پتہ نہیں کس طرح طے کیا، نادیہ حسین
گلوکار ابرارالحق کی بچوں سے متعلق وائرل ویڈیو'بے بی شارک' پرشوبزستاروں کے ملے جلے تبصرے سامنے آرہے ہیں۔
گلوکاروتحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق کی بچوں سے متعلق وڈیوخوب وائرل ہورہی ہے۔ گلوکارایک تقریب میں یہ بتارہے ہیں کہ پہلے کی مائیں اپنے بچوں کے ساتھ کس طرح کا رویہ اختیارکرتی تھیں جب کہ وقت کے ساتھ ساتھ آج کی ماؤں کا رویہ تبدیل ہوگیا ہے۔
"بے بی شارک" ویڈیووائرل ہونے کے بعد مختلف شوبزستارے اس پرتبصرے کررہے ہیں۔ کچھ اسٹارزگلوکارکی وڈیو کو مثبت انداز میں لے رہے ہیں جب کہ کچھ اداکار تنقید کررہے ہیں۔
ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ ماں کی گود سے کلمہ سنتے سنتے 'نچ پنجابن' یا 'بلوکے گھر' تک کا سفر پتہ نہیں کس طرح طے کیا۔
اداکار یاسرحسین نے بھی نادیہ حسین کی بات کی تعریف کی اوراس بات پرانہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تو ابرارالحق کو گریبان سے ہی پکڑ لیا۔
اداکارہ زرنش خان نے بھی کہا کہ اگر کوئی اچھی بات کرے تو اس کی بات کو اچھا کہیں۔ نہ کہ اس کی بات کو نظر انداز کرکے اس کی پوری زندگی کو پرکھیں۔