محکمہ صحت بلوچستان کی بہتری کے لئے ہیلتھ کمیشن قائم

خسرہ مہم کی کامیابی کے لیے حکمت عملی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، پارلیمانی سیکرٹری صحت بلوچستان

کوویڈ ویکسینیشن کرانے والوں کی بروقت رجسٹریشن کی جا رہی ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی فوٹو: فائل

بلوچستان کی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا کہنا ہے کہ صوبے میں محکمہ صحت کی بہتری کے لئے پہلا ہیلتھ کمیشن قائم کردیا گیا ہے۔


کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں محکمہ صحت کی بہتری کے لئے پہلا ہیلتھ کمیشن قائم کر دیا گیا ہے، صوبے کے کسی بھی علاقے میں وبائی صورتحال میں ای پی آئی کی تربیت یافتہ ٹیمیں کوئٹہ سے بھجوائی جاتی ہیں، خسرہ مہم کی کامیابی کے لیے حکمت عملی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، خسرہ ویکسین نہ پلانے والے والدین کے خدشات کو دور کرنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے مزید کہا کہ کوویڈ ویکسینیشن کرانے والوں کی بروقت رجسٹریشن کی جا رہی ہے، اس حوالے سے بیک لاک ختم کردیا گیا ہے، کوویڈ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کو اب محض رجسٹریشن کے لئے دوبارہ ویکسین لگوانے کی ضرورت نہیں۔
Load Next Story