سندھ میں طلبا کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز 6 ستمبر سے ہوگا
اسکولوں اور کالجوں میں ویکسینیشن کے لیے محکمہ صحت کی 2 ہزار 527 ٹیمیں حصہ لیں گی
حکومت سندھ کے مطابق صوبے بھر میں اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ و طالبات کی کورونا ویکسینیشن کا عمل 6 ستمبر سے شروع ہوگا۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کی مشترکہ صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں پارلیمانی سیکریٹری صحت قاسم سومرو، سیکریٹری صحت کاظم جتوئی، سیکریٹری تعلیم اکبر لغاری و دیگر افسران نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کا مرحلہ 6 ستمبر سے شروع کیا جائے گا، نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کے 14 لاکھ 200 طلبہ و طالبات کی ویکسینیشن کی جائے گی، اسکولوں اور کالجوں میں ویکسینیشن کے لیے محکمہ صحت کی 2 ہزار 527 ٹیمیں حصہ لیں گی، پہلے مرحلے میں ویکسین ڈسٹرکٹ سطح پر ہوگی جسے بعد میں تعلقہ سطح تک بڑھایا جائے گا۔
اسکول انتظامیہ بچوں کے والدین سے رابطہ کرکے ان کی رضامندی لیں گے، محکمہ صحت کی طرف سے 6 دن کے اندر انتظامات مکمل کرکے ویکسین کا آغاز کیا جائے گا۔
وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن کے لیے بچوں کے والدین کو اعتماد میں لے کر رضامندی لی جائے گی اور ویکسین مکمل ہوجانے کی صورت میں رجسٹریشن کو بھی یقینی بنایا جائے۔ وزیر تعلیم سید سردار شاہ کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں ویکسین کے لیے تمام انتظامات کے حوالے سے محکمہ صحت کے ساتھ ہیں، تدریسی عمل کے تسلسل اور بچوں کی حفاظت کے لیے ویکسین کروانا لازمی ہوگا۔