4 ماہ گزرگئے167 انتخابی عذرداریوں پر فیصلے 238 تاحال زیرالتوا
عذرداریاں جلد نمٹانے کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی، سیکڑوںدرخواستیںملیں،الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونلزکے پاس زیرسماعت کیسزکی تفصیلات جاری کردی ہیں جس سے4ماہ میں انتخابی عذرداریوں کی سماعت مکمل کرنے کے الیکشن کمیشن کے عام انتخابات سے پہلے کے بلند و بانگ دعووں کی قلعی کھل گئی ۔
405 انتخابی عذرداریوں میں سے صرف167 کے فیصلے ہوسکے238 عذرداریاں 4ماہ سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجودالیکشن ٹریبونلزمیں زیرالتواء ہیں۔ انتخابی عذرداریوں کے حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے گزشتہ برس عام انتخابات کے بعد22مئی کو امیدواروں کے نوٹیفکیشن کے بعد45روزمیں تمام قومی وصوبائی اسمبلیوں کے حلقوں سے انتخابات میں کسی قسم کی بے ضابطگی اوربے قاعدگی کیخلاف درخواستیں دائرکرنے کی مہلت دی تھی۔
جس کیخلاف سیکڑوں درخواستیں موصول ہوئے تھیں۔ادھرالیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 69 خوشاب سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی ملک عزیرکی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔این اے 19 ہری پورکے 7 پولنگ اسٹیشن پرآج ری پولنگ ہو گی۔