جرمنی میں داعش کی مالی مدد کرنے کے الزام میں خاتون گرفتار

ڈینس نے ایمن نامی خاتون کو رقم منتقل کی جس نے ادلب میں داعش جنگجوؤں کو ہزاروں ڈالر منتقل کیے

پولیس نے پہلے گرفتار ایک خاتون کی نشاندہی پر ڈینس کو حراست میں لیا، فوٹو: فائل

جرمنی میں ایک خاتون کو داعش کے کارندوں کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن خاتون کی گرفتاری میونخ سے عمل میں لائی گئی جن کی شناخت صرف ڈینس ایس کے نام کی گئی ہے۔ خاتون پر داعش کی مالی مدد کرنے کا الزام ہے۔


وفاقی پراسیکوٹر نے مزید کہا کہ ڈینس کی ذمہ داری داعش سے تعلق رکھنے والی خواتین کو فنڈز کی فراہمی اور انھیں رقم کی منتقلی سے آگاہ رکھنا تھا۔ ڈینس نے ایک عراقی خاتون ''ایمن اے جے'' کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی تھی۔

پراسیکیوٹر نے منزید بتایا کہ ایمن اے جے نامی خاتون کو حال ہی میں حراست میں لیا گیا تھا جس نے ڈینس سے رقم لینے کا اعتراف بھی کیا تھا۔

پراسیکیوٹر کی جانب سے جمع کرائی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ایم اے جے نے ادلب میں داعش جنگجو کو 200 یورو بھیجے تھے جب کہ گزشتہ برس صرف 4 ماہ کے دوران 12 ہزار ڈالر شام میں داعش جنگجوؤں کو بھیجے تھے۔
Load Next Story