گلگت ایئرپورٹ پر کھڑا ناکارہ جہاز 83 لاکھ روپے میں فروخت
طیارے کو نیلامی کے لیے مقررکردہ رقم سے 10 گنا زائد پر فروخت کیا گیا ہے، ترجمان پی آئی اے
پی آئی اے انتظامیہ نے گلگت ایئر پورٹ پر کھڑے ناکارہ اے ٹی آر طیارے کو 83 لاکھ روپے میں نیلام کردیا ہے۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا ناکارہ اے ٹی آر طیارہ 83 لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا ہے، 4 ہزار کلوگرام وزنی اس طیارے کی نیلامی میں کامیاب بولی گلگت کے مقامی ٹھیکے دارکو دی گئی۔
ایئر پورٹ پر کھڑے اس ناکارہ طیارے کے دونوں انجنوں اور دیگر میکینیکل آلات نکال کر وزن کے حساب سے نیلام کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کی نیلامی کا عمل شعبہ انجینئرنگ کی جانب سے فراہم کردہ رپورٹ کی روشنی میں سر انجام دیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ نیلامی کے لیے اس طیارے کی قیمت 0.844 ملین رکھی گئی تھی تاہم اسے مقررہ قیمت سے10 گنا زائد پر نیلام کیا گیا۔