برطانوی وزیر کی بار میں ’طلاق‘ کی خوشی میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

وزیر موصوف موسیقی پر رقص کرتے رہے اور اس دوران شہریوں کے ساتھ تصاویر بھی بنواتے رہے

مائیکل گووف برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے معتمد خاص ہیں، فوٹو: فائل

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے معتمد ساتھی اور کابینہ کے رکن مائیکل گووف کی نائٹ کلب میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی سیاست دان مائیکل گووف نے اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے اور دونوں کے درمیان اگلے ماہ علیحدگی ہوجائے گی تاہم اس سے قبل ہی مائیکل گووف کو ایک نائٹ کلب میں خوشگوار موڈ میں ڈانس کرتے دیکھا گیا ہے۔


یہ منظر اسکاٹ لینڈ کے نائٹ کلب بوہیمیا کی ہے جہاں وزیر موصوف بغیر انٹری فیس ادا کیے داخل ہوگئے اور پھر خوب ہلا گلا کیا اور موسیقی پر جھومتے رہے۔ اس دوران وہاں موجود شہری وزیر کے ہمراہ تصاویر بھی بنواتے رہے۔



سوشل میڈیا پر بھی ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ کسی نے کہا کہ یہ آزادی کا جشن ہے جب کہ کسی نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ''ہینڈ سم'' تنخواہ لینے والے وزیر نے 7 ڈالر کی نہایت معمولی انٹری فیس نہ دیکر کنجوسی کا مظاہرہ کیا۔
Load Next Story