ریلوے خسارہ ختم کرنے میں6 سال لگیں گے سعدرفیق
30فیصدٹرینیںبروقت ہیں،نئے انجن مل جائیںتوسسٹم ٹھیک کردونگا،ایکسپریس سے گفتگو
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ پاکستان ریلوے کاخسارہ ختم کرنے میں پانچ سے چھ سال لگ سکتے ہیں۔
،اگرپاکستان ریلوے کوڈیمانڈکردہ لوکوموٹومل جائیں توچھ ماہ میںٹرینوںکے متبادل ریکسزتیارکرلئے جائینگے،پریکس کی سرجری شروع کردی ہے۔ایکسپریس سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ قائمہ کمیٹی میں2014ء کے پاکستان ریلویزکے پی ایس ڈی پی کے تحت منصوبوںکی منظوری کیلئے تفصیلات پیش کی جائینگی،انکاکہنا تھاکہ پاکستان کوریلوے کی ٹرینوںکی آمدورفت اورمنزل مقصودتک وقت کی پابندی30فیصدتک بہتر ہوئی ہے ۔
لیکن جب ہمارے پاس موجود 475 لوکوموٹوجنکی صورتحال قابل رحم ہے کے بجائے نئے انجن آجائیں اور ٹرینوںکے اضافی ریکسز موجود ہوں توٹرینوںکی آمدورفت کوبروقت کرسکتے ہیں،سعدرفیق نے کہاکہ میںنے ریلوے کے ذیلی ادارے پریکس میں سرجری شروع کردی ادارے کومنافع بخش بنایاجائیگا،کنٹریکٹ افسران وملازمین کوتوسیع نہیں دی جائیگی،انکاکہنا تھا بزنس ٹرین کے معاہدے نے پاکستان ریلویزکوبہت نقصان پہنچایا۔