کابل چھوڑنے والے آخری امریکی فوجی کی تاریخ ساز تصویر

افغانستان سے تمام امریکی افواج کا انخلا مکمل ہوگیا ہے

افغانستان سے تمام امریکی افواج کا انخلا مکمل ہوگیا ہے۔ فوٹو : رائٹرز

افغانستان سے انخلا مکمل ہونے پر کابل چھوڑنے والے آخری امریکی فوجی کی تاریخ ساز تصویر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز 20 سال کی طویل جنگ کے بعد امریکا نے افغانستان کو مکمل طور پر خالی کردیا، امریکا نے طالبان کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن پر عمل درآمد کرتے ہوئے پیر اور منگل کی درمیانی شب کابل ایئرپورٹ بھی خالی کردیا۔

دوسری جانب پینٹاگون نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے تمام امریکی افواج کا انخلا مکمل ہوگیا ہے اور اب کابل میں واقع حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ خالی ہوچکا ہے تاہم کابل ائیرپورٹ سے روانہ ہونے والے آخری امریکی فوجی میجرجنرل کرس ڈوناہوئے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔




میجرجنرل کرس ڈوناہو کی نائٹ وژن کیمرے سے لی گئی تصویر نے سوشل میڈیا اور دیگر ویب سائٹ پر جگہ بنالی ہے، امریکی میجر C-17 طیارے میں سوار ہونے والے آخری امریکی فوجی تھے جن کی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکا نے انخلا سے قبل افغانستان میں موجود طیاروں کو ناکارہ بنادیا

امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے ٹوئٹر پر بھی میجرجنرل کرس ڈوناہو کی تصویر شئیر کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ یہ افغانستان چھوڑنے والے آخری امریکی فوجی ہیں جو طیارے میں سوار ہونے جارہے ہیں جس کے ساتھ ہی کابل میں امریکی مشن اختتام کو پہنچا۔
Load Next Story