کلفٹن کی نہر خیام کو خوب صورت بنایا جائے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت

نہر خیام کی بہتری کے لیے دی گئی ہدایت پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے تمام کام وقت پر مکمل کیے جائیں، مرتضی وہاب

نہر خیام کی بہتری کے لیے دی گئی ہدایت پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے تمام کام وقت پر مکمل کیے جائیں، مرتضی وہاب(فوٹو: فائل)

ایڈمنسٹریٹر کراچی اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ نہر خیام کی بہتری پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی اور حکومت سندھ کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کلفٹن میں واقع نہر خیام کی بہتری پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں، اور نہر خیام کے اطراف کے پورے علاقے کو خوبصورت بنایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نہر خیام کے دورے پر کیا، اس موقع پر واٹر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسد اللہ خان، سول سوسائٹی کے نمائندے یاورعباس اور دیگر افراد بھی ان کے ہمراہ تھے۔


یہ بھی پڑھئیے: کراچی کی نہر خیام میں کشتیاں چلانے کا منصوبہ

بیرسٹر مرتضی وہاب نے نہر خیام کا تفصیلی جائزہ لیا اور یہاں کے سیوریج کے مسائل کو حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس کے اطراف میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نہر خیام کو شہریوں کے لیے بہتر اور خوبصورت بنایا جائے اوراس سلسلے میں دی گئیں ہدایات پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے تمام کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔

واضح رہے کہ نہر خیام کلفٹن سے سمندر تک نکاسی آب کے لیے استعمال ہو رہی ہے، اس کے ذریعے سیوریج کا پانی سمندر میں جاتا ہے لیکن اونچی لہروں کے وقت سمندر سے واپس پانی نہر میں آجاتا ہے۔
Load Next Story