لڑکے سے بدفعلی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

ملزمان نے نوجوان سے زیادتی کے بعد دھمکی دی تھی کہ اگر کسی کو بتایا تو تمہاری ویڈیو سوشل میڈیا پر نشر کردیں گے،پولیس

ملزمان نے نوجوان کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکی دی تھی کہ اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر نشر کردیں گے،پولیس۔ (فوٹو: ایکسپریس)

سپرہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے خاتون کی مدعیت میں جوان بیٹے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپرہائی وے صنعتی ایریا پولیس نےجوان لڑکے سے بدفعلی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس حوالے سے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایم کی رہائشی خاتون نے سائٹ سپرہائی وے تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

مذکورہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ 28 اگست کی دوپہر میرا 18 سالہ بیٹا اپنی موٹر سائیکل ٹھیک کرانے خیام اسٹاپ سکیٹر فائیو ای نارتھ کراچی گیا، وہاں موجود مکینک آصف عرف بلی نے میرے بیٹے سے کہا کہ آؤ میرے ساتھ چلو اللہ والی سے موٹر سائیکل کا سامان لےکر آتے ہیں۔


مدعیہ کے مطابق آصف بلی میرے بیٹے کو ساتھ بٹھا کر سائٹ ایریا اسکیم 33 لے گیا اور وہاں موجود ایک اسٹیٹ ایجنسی کے قریب اتار کر ہوٹل کا بول کے چلا گیا، اسی دوران اسٹیٹ ایجنسی سے 2 لڑکے جن کے نام نور محمد اور عامر پتا چلے ہیں میرے بیٹے کو اسلحے کے زور پر اندر لے گئے اور اس کے ساتھ زبردستی بدفعلی کی۔

مدعیہ کا کہنا ہے کہ تھوڑی دیربعد آصف بلی آگیا اوراس نے میرے بیٹے کو واپس دکان پر چھوڑ دیا اور اسے کہا کہ یہ سارا کام آپ کے دوست مبشر نے کرایا ہے، اب اس بات کا ذکر کسی سے نہیں کرنا ورنہ تمھاری ویڈیو سوشل میڈیا پر نشر کر دیں گے۔

مدعیہ کے مطابق مذکورہ واقعے سے متعلق میرے بیٹے نے مجھے اگلے دن بتایا جس کے بعد وہ بیٹے کے ہمراہ قانونی کارروائی کے لیے رات کو ہی تھانے گئیں اور میڈیکل لیٹر لے کرعباسی شہید اسپتال سے اپنے بیٹے کا طبی معائنہ کرایا۔ میڈیکل رپورٹ میں بھی ڈاکٹر نے میرے بیٹے کے ساتھ بد فعلی کی تصدیق کی ہے۔

مذکورہ خاتون کی درخواست اور شواہد کی بنیاد پر سپرہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے مقدمہ نمبر 1246 بہ جرم دفعات 377 اور 109/34 کے تحت درج کر کے موٹر سائیکل مکینک آصف بلی اور نور محمد کو گرفتار کرلیا جب کہ مقدمے میں نام زد ملزمان مبشر اور عامر کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
Load Next Story