نیپرا نے بجلی ایک روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش کردی
ملک میں پاور پلانٹس کو ایل این جی کم دی گئی اور بہتر کارکردگی والے پاور پلانٹس نہیں چلائے گئے، نیپرا حکام
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 37 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت نیپرا ہیڈ کوارٹرز میں سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 46 پیسےفی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران چیئرمین نیپرا نے کہا کہ تمام پاور پلانٹس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جولائی اور اگست میں پاور یونٹس کو شیڈولڈ بند نہیں کیا جائے گا، نیو کلیئر پاور پلانٹس کے حکام نے بھی اس حوالے سے یقین دہانی کرا دی ہے۔ باتیں تو بہت ہوتی ہیں لیکن کوئی خاص کام نہیں ہو رہا، ہمارے تحفظات دور کرنے کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں ہو رہے، جو پاور پلانٹس بند ہیں ان کے لئے بھی ایڈجسٹمنٹ مانگی گئی ہے، بند پاور پلانٹس کی ایڈجسٹمنٹ تسلیم نہیں کی جائے گی، آپ ہمیں پہلے مطمئن کریں اس کے بعد اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔
نیپرا حکام نے دوران سماعت کہا کہ بجلی فرنس آئل اورڈیزل پرپیدا کی گئی، پاور پلانٹس کو ایل این جی کم دی گئی، بہتر کارکردگی والے پاور پلانٹس نہیں چلائے گئے،این پی سی سی اورسی سی پی اے کو اتھارٹی کومطمئن کرنا ہوگا۔ ایل این جی کی عالمی قیمت بڑھنے سے 9.6 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا،اعدادوشمار کے مطابق جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 1.37 روپے بنتی ہے۔
نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سےمتعلق فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں اضافے سےمتعلق حتمی فیصلہ نیپرا اتھارٹی کرے گی۔