کیریئر میں کبھی عامر خان سے مدد نہیں مانگی فیصل خان
اداکار فیصل خان فلم ’’فیکٹری‘‘ کے ذریعے دوبارہ فلموں میں واپسی کررہے ہیں
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھائی اداکار فیصل خان نے کہا ہے کہ انہوں نے کیریئر میں آگے بڑھنے کے لیے کبھی اپنے بھائی سے مدد کی درخواست نہیں کی۔
عامر خان کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جو گزشہ تین دہائیوں سے بالی ووڈ پر راج کررہے ہیں۔ بڑھتی عمر نے ان کے کیریئر کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا بلکہ آج بھی وہ فلمسازوں کی پہلی ترجیح ہوتے ہیں۔ تاہم ان کے بھائی اداکار فیصل خان بالی ووڈ میں اپنے بھائی جیسا مقام حاصل نہ کرسکے بلکہ ان کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے ناکام اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔
تقریباً ایک دہائی تک بالی ووڈ کی چکاچوند سے دور رہنے والے اداکار فیصل خان فلم ''فیکٹری'' کے ذریعے دوبارہ فلموں میں واپسی کررہے ہیں۔ وہ نہ صرف اس میں اداکاری کریں گے بلکہ اس فلم کے ذریعے وہ بالی ووڈ میں بطور ہدایت کار ڈیبیو کرنے بھی جارہے ہیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران فیصل خان نے اپنی نجی زندگی اورکیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی اپنے بھائی عامر خان سے مدد کے لیے نہیں کہا کیونکہ وہ اپنا سفر خود طے کرنا چاہتے تھے۔ انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے کبھی کیریئر میں آگے بڑھنے کے لیے عامر خان سے مدد طلب کی؟
اس سوال کے جواب میں فیصل خان نے کہا نہیں میں نے اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے کے لیے کبھی عامر خان سے نہیں کہا۔ میں خود کام کرنا چاہتا تھا کیونکہ جو بھی، کامیابی یا ناکامی ہے یہ میری ہے۔ عامر خان میرا بھائی ہے وہ میرے لیے نیک خواہشات رکھتا ہے۔ مجھے اپنی زندگی میں ایک تاریک دور سے گزرنا پڑا لیکن یہ میری زندگی کا حصہ ہے اور یہی میری زندگی ہے۔
فیصل خان نے مزید کہا یہ مضحکہ خیز نہیں ہے کہ جب کوئی انسان زندگی میں کچھ بننے کے لیے جدوجہد کرتا ہے اور اپنے کامیاب بہن بھائیوں کی طرح زیادہ کامیابی حاصل نہیں کرپاتا تو اس سے کہا جاتا ہے کہ آپ اپنے بہن بھائیوں سے مدد طلب کیوں نہیں کرتے؟ اور جب وہ مدد طلب کرتا ہے اور کامیاب ہوجاتا ہے تو اسے نیپوٹزم (اقربا پروری) کہاجاتا ہے۔
اداکار فیصل خان نے کہا میں نے مشکل زندگی گزاری لیکن اب میں دوبارہ اداکاری اور ہدایت کاری کے میدان میں آنا چاہتا تھا۔ فیصل خان نے اپنی فلم ''فیکٹری'' کو او ٹی ٹی کے بجائے سینما میں ریلیز کرنے کے فیصلے کے بارے میں بتایا کہ یہ ایک چھوٹے بجٹ کی فلم ہے جس میں کوئی مقبول چہرہ بھی شامل نہیں ہے۔ لہذا میرے پروڈیوسر نے فیصلہ کیا کہ اسے سینما میں ریلیز کیا جانا چاہئے۔
واضح رہے کہ اداکار فیصل خان کی فلم ''فیکٹری'' 3 ستمبر کو سینما کی زینت بنے گی۔ فلم میں ان کے علاوہ رولی ریان، راج کمار کنوجا اور ریبھو مہرا شامل ہیں۔