نیشنل گرڈ میں فنی خرابی کے باعث کراچی کا بڑا حصہ بجلی سے محروم
بریک ڈاؤن کے باعث کے الیکٹرک کے 1400 فیڈرز ٹرپ کرگئے اور کراچی کا 85 فیصد علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا
متعدد گرڈ اسٹیشن بند ہونے کے بعد شہر کا ایک بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ایک بار پھر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن سامنے آیا ہے، اور متعدد گرڈ اسٹیشن بند ہونے کے بعد شہر کا ایک بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی کے بعد جام شورو 500 کے وی کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی، اور کراچی اور حیدر آباد سمیت صوبے بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، جب کہ کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے واحد ادارے کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا اور کے الیکٹرک کا بن قاسم پاور پلانٹس ٹرپ کر گیا، بریک ڈاؤن کے باعث کے الیکٹرک کے 1400 فیڈرز ٹرپ کرگئے، اور کراچی کے 85 فیصد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے نرسری، پی ای سی ایچ ایس بلاک ٹو، محمود آباد، منظور کالونی، کیماڑی، مچھر کالونی، لیاری، کھارادر، بہادرآباد، گلشن اقبال، نارتھ کراچی، عزیز آباد، فیڈرل بی ایریا، صدر، ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، بوٹ بیسن، ڈیفنس کلفٹن، نمائش، لیاقت آباد ، ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد اور اسکیم 33 کی مختلف سوسائٹیوں میں بجلی غائب ہے، اور شدید گرمی کے باعث شہری پریشان ہیں۔
واضح رہے کہ آج کراچی میں شدید گرمی اور گرم ہواؤں کے تھپیڑوں نے عوام کو پہلے ہی پریشان کررکھا تھا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج درجہ حرات 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا تھا، تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں بارشوں کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔