4 سالہ بچے کے اغواء کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

بچے کے تاہم گھر والوں کے باہر آنے پر ملزم بچہ چھوڑ کر بھاگ گیا، بیان

سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے شناخت کرکے چند ہی گھنٹوں میں صدیق نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ فوٹو:فائل

KARACHI:
سمن آباد میں 4 سالہ بچے کے اغواء کی کوشش کرنے والا ملزم صدیق چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے سمن آباد میں موٹرسائیکل سوار ملزم نے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے 4 سالہ بچے محمد علی کو اغواء کرنے کی کوشش کی، تاہم گھر والوں کے باہر آنے پر ملزم بچہ چھوڑ کر بھاگ گیا۔

ایس ایچ او سمن آباد عمران انوار کے مطابق بچے کے اہل خانہ نے 15 پر پولیس کو اطلاع دی کہ بچے کو ایک موٹرسائیکل سوار ملزم نے اغوا کی کوشش کی اور گھر والوں کو دیکھ کر بھاگ گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس فوری موقع پر پہنچی اور گلی میں لگے سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے شناخت کرکے چند ہی گھنٹوں میں صدیق نامی ملزم کو گرفتار کرلیا، اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔
Load Next Story